اسلام آباد یونائٹڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اپنے آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز کے باؤلرز کی غیر معمولی پتائی سے اننگز آغاز کی 13 اوورز تک بہترین رن ریٹ کے ساتھ 153 رنز بنائے لیکن 20 اوور میں 300 رنز کرنے کا خواب اس وقت دھندلا گیا جب دونوں اوپنر اور ون ڈاؤن ٹو ڈاؤن بیٹر ایک ایک کر کے آؤٹ ہوتے گئے۔ 20 اوورز میں یونائٹڈ کا مجموعہ 251 تک سکڑ کر رہ گیا۔
اب کراچی کنگز کو 20 اوورز میں 12.6 رنز فی اوور کے ریٹ کے ساتھ آگے کھیلنے کا معرکہ درپیش ہے،
کراچی کنگز کے کیپٹن ڈیوڈ وارنر اور سائیفرٹ نے ابتدائی دو اوورز میں درکار رن ریٹ کے نزدیک نزدیک رن بنائے، اگلے دو اوورز میں رن ریٹ قدرے گرا لیکن پانچوین اوور میں سائیفرٹ نے دو چوکے لگا کر 4 اوورز میں رن ریٹ کی کمی کو پورا کر لیا۔
پانچ اوورز میں کراچی کنگز کا مجموعہ 52 رنز ہوا ہے۔
وارنر نے 15 گیندوں سے 25 رنز بنائے ہیں اور ٹم سیفرٹ نے 15 بالز سے 22 رنز پیدا کئے۔
چھٹے اوور کی دوسری بال پر ٹم سیفرٹ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 17 گیندوں سے 26 رنز جوڑنے کے لئے 5 چوکے لگائے۔
6 اوورز کے پاور پلے کے اختتام پر وارنر 26 اور وینس 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہین اور کے کے کا مجموعہ 61 رنز ہے جو برا بہرحال نہیں۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی بیٹنگ

پوائنٹس ٹیبل
آج کا میچ طے کرے گا کہ پلے آف مین کون کس سے ٹکرائے گا۔
آئی یو یہ میچ جیت گئے تو وہ پوائنتس ٹیبل پر جمپ کر کے دوسری پوزیشن تک جا سکتے ہیں۔ ہار گئے تو جہاں ہیں وہیں رہیں گے۔
