ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کی زیر صدارت اجلاس؛ 39 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس منظور

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کی زیر صدارت اجلاس؛ 39 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران 39 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی

اجلاس میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،اجلاس کے دوران 39 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی،میڈیکل ایجوکیشن، اناٹومی اور کمیونٹی میڈیسن میں پی ایچ ڈی کی منظوری دی گئی ، ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن میں ماسٹرز کے نصاب کی منظوری دے دی گئی ۔یونیورسٹی کی مختلف پوسٹوں پر 11 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی ،یونیورسٹی کو ایڈہاک کی بنیاد پر ملازمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی،ڈی این اے اینڈ ہیماٹولوجی لیب کیلئے کٹس کی خریداری کی منظوری،سی ایس ایس ڈی مشینوں کی مرمت و مینٹی ننس کے ٹینڈر کی اجازت دی ، سرگنگارام ہسپتال کیلئے ادویات خریداری کے فریم ورک کنٹریکٹ کو ری ٹینڈر کرنے کی اجازت دی سرجیکل ڈسپوز ایبل کی خریداری کے فریم ورک کنٹریکٹ کو ری ٹینڈر کرنے کی اجازت مل گئی ، سکیورٹی سروسز کے ٹینڈر ،جینیٹوریل سروسز کے ٹینڈر کی اجازت مل گئی،سرگنگارام ہسپتال کو سی بلاک کی مرمت و مینٹی ننس کی اجازت دے دی
اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور،رکن پنجاب اسمبلی کنول پرویز چوہدری، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم ۔پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر شیریں خاور، ایم ایس ڈاکٹر عارف افتخار نے شرکت کی