سٹی 42: قومی ایرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر اٹھ گیا ، نجکاری کمشن نے ایک مرتبہ پھر پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کرتے ہوئے نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری گروپس سے 3 جون تک درخواستیں مانگ لیں ہیں ۔
قومی ایرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کرسکتے ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری کے لئے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہونگے۔حکومت پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
واضح رہے اس سے قبل بھی پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر مناسب قیمت نہ ملنے پر نجکاری کا عمل روک دیا گیا تھا ۔ اس کے بعد پی آئی اے نے خود کو منافع بخش ادارہ ثابت کرنے کے لیے کئی اہم روٹس اور ممالک پر فلائٹس شروع کیں تاکہ کاروباری شخصیات کو راغب کیا جاسکے اور پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ دکھا کر اس کی نجکاری کی جاسکے