سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام اور پاکستانی سفیر نے استقبال کیا۔ اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار 19 سے 21 مئی تک چین کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ کا بیجنگ میں مصروف شیڈول متوقع ہے ۔