ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوری کا الزام ؛ اے ایس آئی نے اپنی عدالت لگا لی

چوری کا الزام ؛ اے ایس آئی نے اپنی عدالت لگا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :چوکی سبزی منڈی میں تھانیدار نے  نوجوانوں پر تشدد کیا ،دو نوجوانوں کو ایل سی ڈی چوری کے الزام پراے ایس آئی نے حراست میں لیا.

 تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی بلال کے تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی۔فوٹیج کے مطابق    اے ایس آئی بلال لڑکوں پر ڈنڈے برساتا رہا۔ڈنڈوں کے وار سے تشدد کے باعث دونوں لڑکے چیختے چلاتے رہے۔تھانیدار نے لڑکوں کی ایک  نہ  سنی اور تشدد کرتا رہا۔ اے ایس آئی  کی پولیس گردی  نے پولیس   کے سافٹ امیج پر پھر سوال کھڑے کردیے ہیں 

تشدد کا نشانہ بناکر بغیر کسی کارروائی دونوں لڑکوں کو رہا کر دیا گیا۔