سٹی 42 : ملک بھر میں سونا مہنگا ہوگیا ۔
ایک تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ، جبکہ دس گرام سونا 3429 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 93 ہزار 638 روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3410 روپے پر برقرار رہی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر مہنگا ہوکر 3241 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔