زاہد چودھری :حکومت کا دیہی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے کا منصوبہ پٹ گیا۔ درخواستوں کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے 315 دیہی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے کا عمل شروع کر دیا۔ دیہی مراکز صحت ٹھیکے پر لینے کیلئے مقررہ تاریخ تک صرف 6 درخواستیں موصول کی گئیں۔محکمہ صحت نے خفت چھپانے کیلئے درخواست دینے کی تاریخ 28 مئی کر دی۔دیہی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے سے 10 ہزار ملازمین روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔دیہی مراکز صحت سرجن، انستھیٹسٹ ، گائناکالوجسٹ کو ٹھیکے پر دیا جانا ہے۔دیہی مراکز صحت کا نام بھی تبدیل کرکے مریم نواز ہسپتال رکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے درخواستیں بڑھانے کا ٹاسک ضلعی افسران کو سونپ دیا ۔ہر ضلع کے سی ای او کو مقامی ڈاکٹرز سے درخواست دلوانے کی ہدایت کردی۔
حکومت کو دیہی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے سے متعلق سب اچھادکھانےکی کوشش جاری ہے۔