ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبد الرحمن شہید جیسے سپوت اس دھرتی کا فخر ہیں ؛ ہمایوں اختر خان

عبد الرحمن شہید جیسے سپوت اس دھرتی کا فخر ہیں ؛ ہمایوں اختر خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہترین حکمت عملی ،عبرتناک بھارتی شکست کو وار کالجز نصاب میں پڑھایا جائے گا ۔ 

سابق وفاقی وزیر نے حلقہ این اے 97 سے تعلق رکھنے والے پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو عبد الرحمن کی رہائشگاہ پر جا کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ ہمایوں اختر خان نے عبد الرحمن شہید کی قبر پر بھی حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔

 ہمایوں اختر خان نے اس موقع پر کہا کہ عبد الرحمن شہید جیسے سپوت اس دھرتی کا فخر ہیں ، ہم شہدا ء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہمایوں اختر خان نے مختلف برادریوں کے عمائدین اور اہل علاقہ سے ملاقاتیں کر کے حلقے کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان سے حالیہ عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو سبق سیکھنا چاہیے اور بھارت اب پاکستان پر دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرسکے گا ،جنگ کے دوران پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور بھارتی شکست کو دنیا کے وار کالجز میںنصاب کے طور پر پڑھایا جائے گا ۔

 سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی عبرتناک شکست سے نہ صرف بی جے پی بلکہ نریندر مودی کی اپنی سیاست کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب ماڈرن وار فیئر کے ذریعے خطے میں اپنی برتری کیلئے پیشرفت کرنی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت معیشت کو مزید بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کرے ۔