کلیم اختر:گرمی کی لہرمیں تازہ ہوا کا جھونکا،شہرمیں گردآلودہوائیں چلنے لگیں۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39ڈگری تک جانے کاامکان ہے ،اتوارکو لاہور کا درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیاکے مطابق موسم میں تبدیلی ایک ہلکےسسٹم کی آمد کا نتیجہ ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں،ہیٹ سٹروک سے بچاؤ اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے کیمپس لگائے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے،بچوں ،بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد، بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں،سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں۔غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App