وسیم احمد : پی ایس ایل سیزن 10کی لاہورمیں رونقیں بحال ہونےلگیں ۔
نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کوعام افراداورعام ٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔ پلےآف ،الیمینیٹرکیلئےلاہورقلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرکی ٹیمیں آج لاہور پہنچ گئیں ، آج دونوں ٹیمیں آرام کریں گی۔کل ایل سی سی اے گراؤنڈ پر لاہور قلندر زاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرکی ٹیمیں پریکٹس کرینگی۔قذافی سٹیڈیم 21 مئی کو سیزن دس کے پلے آف میچ کی میزبانی کرےگا۔
پی ایس ایل سیزن 10کا فائنل 25 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔