ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت ، چار ماہ سے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت ، چار ماہ سے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے 38 ہزار سرکاری سکولز مالی مشکلات سے دوچار۔چار ماہ گزرنے کے باوجود سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا۔

38 ہزار سرکاری سکول 4 ماہ سے نان سیلری بجٹ سے محروم،ڈیڑھ ماہ پہلے محکمہ خزانہ کیجانب سے سکولوں کو این ایس بی جاری کیا گیا تھا۔ لاہور کے ایک ہزار سے زائد سرکاری سکولوں تاحال این ایس بی نہیں مل سکا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی غفلت سے سکولز مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ لاہور کے سکولوں کے لیے بارہ کروڑ نوے لاکھ روپے جاری کیے گئے تھے۔سکولوں کو 25 جنوری کو آخری دفعہ فنڈز جاری ہوئے تھے۔مالی سال ختم ہونے کو ہے لیکن ابھی تک سکولوں کو دوسری اور چوتھی سہ ماہی کی قسط جاری نہیں ہوسکی۔
 

Ansa Awais

Content Writer