ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاف کی کمی ،خیبر میں 37 سرکاری گرلز سکول بند

 سٹاف کی کمی ،خیبر میں 37 سرکاری گرلز سکول بند
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں  میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے 37 سرکاری گرلز پرائمری سکول بند ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند  ہونے سے سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ 

 ذرائع کا بتانا ہے  کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔