ویب ڈیسک:پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں میچ کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
میچ آج شام ساڑھے 7 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ کراچی کنگز کی قیادت ڈیورڈ وارنر کریں گے ۔
ٹیبل پوائنٹس پر کراچی 12 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،راولپنڈی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات رہیں گے.
