وقاص احمد :شادباغ کے علاقے میں پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا،جھگڑا کے دوران 2نوجوان چھریوں کے وار سے زخمی ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں محمد جنید اور امین شامل ہیں۔ زخموں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔