فاران یامین:ایس پی کینٹ کیپٹن (ر)قاضی علی رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کریک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی، چوری کے 35 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی چور گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق متحرک چور گینگ کیخلاف پولیس نےایکشن لیا۔چوکی آنچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
ملزمان میں سرغنہ طارق عرف طاری اور بلال مسیح شامل ہیں۔ملزمان سے 2 موٹر سائیکلز، 4 موبائلز، نقدی، 2 پستول وگولیاں برآمد کر لی گئیں۔
ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا،مزید تفتیش کیلئےانوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔