سٹی42: سابق صدرِ مملکت کو پراسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہو گئی۔
امریکہ کے اس سال 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے والے ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
امریکہ کی انترنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق صدر جو بائیڈن کے آفس نے تصدیق کی ہے کہ صدر جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
پریذیڈنٹ بائیڈن کے دفتر نے اتوار کو بتایا، بائیڈن کو پچھلے ہفتے ڈاکٹروں نے پیشاب کی علامات اور پروسٹیٹ نوڈول پائے جانے کے بعد ان کا تفصیلی معائنہ کیا تھا اور ضروری تیسٹ کئے گئے۔ انہیں جمعہ کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی، کینسر کے خلیے ہڈی تک پھیل گئے ہیں۔
صدر جو بائیڈن کے دفتر نے کہا، "جبکہ یہ بیماری کی زیادہ جارحانہ شکل کی نشاندہی ہے، یہ کینسر ہارمون سے حساس معلوم ہوتا ہے۔ تشخیص کی رپورٹس موثر انتظام کی ضرورت کے لئے نشاندہی کر رہی ہیں۔" "صدر جو بائیڈن اور ان کا خاندان اپنے معالجین کے ساتھ علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔"