ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ کی اجازت دیدی گئی۔

 ادویات میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے 14 اپریل کو دی تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا تین مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گا،ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer