منال خان اور احسن محسن اکرام نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

منال خان اور احسن محسن اکرام نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان شوبز کی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں  منسلک ہونے والی شوبز کی مشہور جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ اُنہوں نے ایک ساتھ پہلا عمرہ کر لیا ہے۔

منال خان اور ان کے شوہر نے تصویر کے کیپشن میں خدا کر شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللہ ہم نے ایک ساتھ عمرہ مکمل کرلیا۔‘مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے منال اور احسن کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل منال خان کی بہن اور بہنوئی ایمن خان اور منیب بٹ نے بھی عمرے کرنے کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔