ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانےوالے  پکڑے گئے

 پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانےوالے  پکڑے گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے۔  میجرجنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک نکلے۔

  جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا اور  تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔ 

PTAنے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے جبکہ  ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔