ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ  کا بڑا فیصلہ ، برطرف ملازمین بحال 

Nespak,emplyees,Lahore ,Highcourt,Nespak,emplyees,Lahore ,Highcourt,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) عدالت نے نیسپاک  کے نکالے گئے طاہر نواز چیمہ سمیت 41.ملازمین کی برطرفیاں کالعدم قرار دے دیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ  نے 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے  اعجاز احمد اعوان نے دلائل دئیے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بظاہر ان ملازمین کو نکالنے  کی ٹھوس وجوہات  عدالت میں پیش نہ کی گئیں. ان ریگولر ملازمین کو ایک نوٹس کے ذریعے  نکالنا گڈ گورنس کے منافی ہے. عدالت ان ملازمین کو نکالنے کی پذیرائی نہیں کر سکتی.  

ریگولر ملازمین کو محض کسی الزام اور انکوائری کے بغیر نوکری سے نکالا نہیں جا سکتا،محکمہ نے ان ملازمین کو نکالنے کے لیے دیے گئے تحریری نوٹس میں وجوہات نہیں دیں .عدالت سیاسی بنیادوں پر ایسے ملازمین کو نکالنے کی اجازت نہیں دے گی.عدالت ملازمین کو نکالنے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار  دیتی ہے اور ان ملازمین کی بحالی کا فوری حکم دیتی ہے.

  درخواست گزار کے وکیل اعجاز احمد اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ  درخواست گزاران20.20 سالوں سے ریگولر ملازمین کے طور پر نیسپاک  میں ملازمت  کرتے ہیں انکے خلاف کسی قسم کے الزامات نہیں ہیں. انکو شوکاز نوٹس دیے اور سنے بغیر نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار ملازمین کی  برطرفیوں کا اقدام کالعدم قرار دے اور تمام 41 ملازمین کی فوری بحالی کا حکم دے.