کیا چائے پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں؟تحقیق میں نیا انکشاف

tea,best source,calcium,experts
کیپشن: Tea
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دودھ ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرنے کے لیے مشہور ہے لیکن جب ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کی بات آتی ہے تو یہ واحد اہم ذریعہ نہیں اور ضروری نہیں کہ دودھ ہی بہترین کیلشیم  مہیا کرتا ہو۔ 
 ماہرین کے مطابق اب دودھ ہی نہیں بلکہ چائے بھی جسم کو کیلشیم فراہم کرنے کے بہترین ہے۔ 
غذائی  ماہرین کا کہنا ہے کہ  کیل اور بروکولی جیسی سبزیوں میں کیلشیم جذب کرنے کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ نئی بات یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ایسا مشروب پینا چاہے جو ہڈیوں کے لیے فائدہ مند ہو تو وہ دن میں ایک سے چار کپ چائے پی سکتا ہے۔
ویل اینڈ گڈ میگزین میں  شائع کردہ رپورٹ کے مطابق "چائے پینے کے بنیادی ہڈیوں کے فوائد اس کے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے پولیفینول اور فلیونائڈز کی وجہ سے ہیں۔ چائے میں پائے جانے والے طاقتور پولیفینول ہڈیوں کی معدنیات کو بڑھانے، ہڈیوں کی معدنی کثافت  کو برقرار اور وٹامن کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کو برقرار رکھتے ہیں۔ 
 غذائی ماہر  سوشیایو کا مزید کہنا ہے کہ کیٹیچنز جسم کے ہڈیوں کی تعمیر کرنے والے خلیوں کی حفاظت میں بھی مدد کرتے ہیں جبکہ فلیوونائڈز میں ایسٹروجن جیسی خصوصیات ہوتی ہیں جو ہڈیوں کے نقصان کو روکنے میں مدد کرتی ہیں۔
 سوشیا یو مشورہ دیتے ہیں کہ ان فوائد کو حاصل کرنے کے لیے، آپ کالی یا سبز چائے پی سکتے ہیں کیونکہ یہ چائے کی وہ اقسام ہیں جن کا چائے اور ہڈیوں کی صحت کے تعلق پر متعدد کامیاب تحقیق سامنے آچکی ہیں ،  انہوں نے واضح کیا کہ اس سے  کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ چائے گرم ہو یا آئسڈ ۔ جیسے بھی آپ کا دل کرے چائے پئیں اور ہڈیوں کے لئے کیلشیم برقراررکھیں۔