ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم شہبازشریف نے منظوری دے دی

وزیراعظم شہبازشریف ، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری
کیپشن: Shehbaz Sharif , Govt Servant
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گریڈ ایک سے 16 تک کے لاکھوں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم شہبازشریف نےٹائم اسکیل پروموشن پالیسی کی سمری منظور کرلی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی  جانب سے ٹائم سکیل پروموشن پالیسی کی سمری منظور کرنے پر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی ملازمین ٹائم سکیل پروموشن کیلئے گزشتہ 21 سال سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔

2001 میں وفاقی حکومت نے ٹائم سکیل پروموشن معطل کی تھی۔

وفاقی ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے وزیراعظم شہبازشریف کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor