ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں،بیرسٹر علی ظفر

صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں،بیرسٹر علی ظفر
کیپشن: Ali Zafar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ صدر پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، کیونکہ صرف (ق) لیگ کے دو ووٹ کا فرق ہے۔

نجی ٹی وی پرگرام میں بات کرتے ہوئےکہا کہ اگر انہیں ڈائریکشن دے دی جائے کہ اعتماد کے ووٹ میں دوسری طرف ووٹ دینا ہے تو حکومت ہٹ سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب کی صورت حال بڑی پیچیدہ ہے، اس وقت حمزہ شہباز کے نمبر اپوزیشن سے کم ہیں۔