ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہفتے میں 2 دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی؛ اعلامیہ جاری

ہفتے میں 2 دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی؛ اعلامیہ جاری
کیپشن: transport close
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) این سی اوسی نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتہ اتوار کو پابندی عائد کردی، 22 مئی سے ہفتے میں دو دن ہفتہ اتوار پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا جائزہ اجلاس ہوا، معاون خصوصی صحت، وزیر صحت سندھ اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، ریسٹورنٹس میں آوٹ ڈور سروس اور سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں اہم فیصلہ کرتےبین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتہ اتوار کو پابندی عائد کردی گئی جبکہ 22 مئی سے ہفتے میں دو دن ہفتہ اتوار پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی،اس حوالے سے جاری  اعلامیہ  میں بتایاگیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو50 فیصد اور ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھئے: شادی ہالز،ریسٹورنٹس ،سیاحتی مقامات کب کھلیں گے؛ تاریخ کا اعلان ہوگیا

علاوہ ازیں5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کا عندیہ دیاگیا،‏شادی ہالز کو بھی آوَٹ ڈور کی اجازت ہوگی، شادی کی تقریبات کے لئے ہالز 1 جون سے کھلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ 27 مئی کوہو گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ  150 افراد کے ساتھ گھر سے باہر شادی کی اجازت ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی،ریسٹورنٹس کو رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور سروس کی اجازت دے دی گئی، ٹیک اوے 24 گھنٹے کھلا رہے گا،مزار، سینما، انڈور ڈائننگ، انڈور جم اور پارکس بدستور بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا سرکاری و نجی سکولز 23 مئی تک بند رہیں گے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری و نجی سکول 23 مئی تک بند رہیں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer