سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت محکمہ تعمیر ات و مواصلات کی کارکردگی اورفیوچر پلان سےمتعلق اجلاس،سڑکوں کی تعمیر و مرمت،روڈ ایسیس مینجمنٹ سسٹم لانےکافیصلہ،لاہور رنگ روڈاتھارٹی کو پنجاب رنگ روڈاتھارٹی بنانےاوردائرہ کاروسیع کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت محکمہ تعمیر ات و مواصلات کی کارکردگی اورفیوچر پلان سےمتعلق اجلاس میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت،روڈ ایسیس مینجمنٹ سسٹم لانےکافیصلہ کیا گیا،لاہور رنگ روڈاتھارٹی کو پنجاب رنگ روڈاتھارٹی بنانےاوردائرہ کاروسیع کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہنگامی بنیادوں پر رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرنے کاحکم سڑکوں کی جلد ازجلد مرمت کی ہدایت پنجاب کی شاہراہوں کوبہتر بنانے کے لئے روڈ ایسیس مینجمنٹ سسٹم لانے کا فیصلہ سسٹم کے ذریعے سڑکو ں کی مانیٹرنگ کی جائے گی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے ڈی فیلکٹو میٹرتکنیک اپنانے پر غور ،سڑکوں کا معیار بہتر بنانے کے لئے فاسٹ فالنگ لیز لیولر استعمال ہوں گے، سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر کے لئے جدید تکنیک اپنانے کی ہدایت، سی اینڈ ڈبلیو کی استعداد کار میں اضافےکے لئے سپیشل پراجیکٹ یونٹ کے قیام کا فیصل،ہ پنجاب آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ میں پروفیشنلز کی کمی پوری کرنے کی اجازت، محکمہ تعمیرات و مواصلات میں ضروری خالی آسامیوں پر ایڈہاک بھرتیوں کی اصولی منظوری دیدی گئی، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی بنانےاور دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی کہ شاہراہوں کی حدود میں عمارتیں اور ہاؤسنگ سکیمیں بنانے پر قانونی کارروائی کی جائے،"آر اے پی" کےتحت کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیرمقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چھوٹی سڑکوں پرہیوی ٹریفک روکنےکےلئے آگاہی بورڈ لگائے جائیں، ایم ایم روڈ کی جلد ازجلد تعمیر کے لئے کارروائی مکمل کی جائے،سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر کے لئے غیر ضروری بجٹ تخمینے کی حوصلہ شکنی کی جائے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت محکمہ تعمیر ات و مواصلات کی کارکردگی اورفیوچر پلان سے متعلق اجلاس اجلاس میں محکمے کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کاجائزہ لیا گیا ناقص کارکردگی پر 144 افسروں اور اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی گئی- سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوکی بریفنگ پنجاب میں سی اینڈ ڈبلیو کے 1027ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے-بریفنگ صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات سردار محمد آصف نکئی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت