ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر گل کی اپنی ننھی پری کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Umar Gul
کیپشن: Umar Gul
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کی اپنی ننھی پری 'زینب' کے ساتھ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عممر گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی زینب کو گود میں اْٹھایا ہوا ہےم تصویر میں عمر گل کی ننھی پری نے گلابی رنگ کا حسین لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Umar Gul (@umargulofficial)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر باپ اور بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمر گل اور اُن کی بیٹی کی تصویر کو بہت پسند کیا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Umar Gul (@umargulofficial)

13 مارچ کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمر گل نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی بیٹی زینب کے کان میں اذان دیتے دیکھے جاسکتے ہیں، ویڈیو شیئر کرکے عمر گل نے لکھا تھا کہ اپنی ننھی شہزادی کے کان میں اذان دینے کا لمحہ کافی جذباتی تھا، یہ احساس مجھے دنیا سے دور لے گیا تھا، میں اللہ کے احسانات کا شکرگزار ہوں۔

خیال رہے کہ عمر گل 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں پہلی بیٹی ریحاب کی پیدائش 2012 میں جبکہ بیٹے عیسیٰ کی پیدائش 2015 میں ہوئی، عمر گل کے ہاں تیسری بیٹی حال ہی میں ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے زینب عمر رکھا۔

Sughra Afzal

Content Writer