احد چیمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر، جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس

احد چیمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر، جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ‌ذوالفقار: احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا.
احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی,  جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود احمد چیمہ کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے جیل سپریڈنٹ استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود احد چیمہ کو کیوں پیش نہیں کیا گیا۔جس پر جیل افسر نے بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث عدالتوں میں ملزمان کو پیش نہیں کررہے۔عدالت نے جیل افسر سے سوال کیا کہ گزشتہ سماعت کا عدالتی حکم پڑھا تھا۔جیل آفسر نے کہا کہ جی عدالت کا حکم نامہ پڑھ تھا ۔

عدالت نے کہا کہ مارکیٹس اور دیگر کاروبار کھل چکے ہیں اور آپ عدالتی حکم کے باوجود ملزمان کو پیش نہیں کررہے۔عدالت نے قرار دیا کہ عدالت دونوں متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس دے رہی ہے اس کی وضاحت دینا ۔عدالت نے جیل سپرٹنڈنٹ اور ایس پی ہیڈکوارٹر کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سماعت یکم جون تک ملتوی کردی.

نیب حکام نے احد چیمہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔ عدالت مزید کیس کی سماعت یکم جون کو کرے گی۔