ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر کی نئی ویڈیو وائرل، بڑا راز فاش، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

صبا قمر کی نئی ویڈیو وائرل، بڑا راز فاش، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کا  یوٹیوب چینل عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔پہلی ویڈیو کے بعدصبا قمر  نے نئی ویڈیو جاری کی ہے جس کا سوشل میڈیا صارفین تذکرہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کے بیشتر ستاروں کی طرح اداکارہ صبا قمرنے بھی اپنے  یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے تاہم صبا اپنے فالوررز کے لیے کچھ منفرد لے کرآئی ہیں، صبا قمر کی جانب سے پہلی کاوش موجودہ حالات سے مطابقت رکھتی ہے جس کی ویڈیو میں انہوں نے اپنے بہت سے انداز شامل کیے ہیں۔ پانچ منٹ 31 سیکنڈز دورانیے کی اس ویڈیو میں صبا قمر نے پس منظرمیں آزاد نظم پڑھتے ہوئے لاک ڈان کے دوران انسانی جذبات واحساسات کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے معاشرے کو مثبت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے مداحوں کو مایوس نہ کرتے ہوئےایک اور منفرد ویڈیو جاری کی ہے۔

اداکارہ و ماڈل صبا قمر  اپنے یوٹیوب چینل پر دوسری ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'چ شو میں مجھے حقیقی طور پرجاننے کا موقع ضائع نہ کیجیے'۔اپنی نئی ویڈیو میں اداکارہ نے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے پرمزاح اور بھرپور اندز میں جوابات دیے۔انٹرویو کے دوران صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ اداکاروں کو ایسا ہونا چاہیے جن سے عام لوگ خود کو جوڑ سکیں، میں چاہتی ہوں کہ ایسے کردار کروں جو حقیقت لگیں‘۔

اس دوران اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کسی کے ساتھ 8 سال تک تعلقات میں رہیں تاہم اس تعلق کا انجام بہت برا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ’بہت چھوٹی عمر سے ہی، لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والی پہلے مرد کو کبھی نہیں چھوڑیں، اسی ایک جملے نے میری زندگی کے 8 سال تباہ کردیے‘۔

اداکارہ و ماڈل صبا قمر  کا مزید کہناتھا کہ ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا اور بعدازاں کسی دوسری خاتون کے لیے انہیں چھوڑ دیا گیا۔اداکارہ کے مطابق ’وہ مجھ سے جھوٹ بولتا، برا سلوک کرتا، میری تذلیل کرتا تھا اور بعدازاں معافی مانگ لیتا، میرے لیے یہ تعلق اہم تھا کیوں کہ میں شادی کے حوالے سے سوچتی تھی اسی لیے 8 سال اسے قائم رکھا یہ سوچ کر کہ وہ بہتر ہوجائے گا، لیکن وہ بہتر نہیں ہوا بلکہ اس نے میرے ذہن کو تباہ کردیا‘۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer