( شاہد ندیم ) حکومت رمضان المبارک میں شہریوں کو یوٹیلیٹی سٹورزمیں سستی اشیاء ضروریہ فراہم کرنے میں ناکام، یوٹیلیٹی سٹورز پر دالیں، گرم مصالحہ اور گھی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔
رمضان المبارک میں حکومت یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی نہ بنا سکی، حکومت کا دو ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان صرف بیان تک محدود رہا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر دال ماش، دال مسور، ثابت مسر اور دال مونگ دستیاب نہیں جبکہ سٹورز میں گھی کی صرف دو ورائٹیز دستیاب ہیں۔
اشیاء کی عدم فراہمی کی وجہ سے گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سبسڈی کا اعلان کرکے سٹورز میں اشیاء کی فراہمی نہیں کی گئی جس کی بنا پر سبسڈی کے ثمرات نہیں مل سکے۔