لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب، ملزم جوڑا گرفتار

لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب، ملزم جوڑا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) سی آئی اے پولیس نے  دو روز قبل لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ مکہ کالونی سے  بازیاب کرواتے ہوئے اغوا کار  جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

لیڈی ولگنڈن ہسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ کو سی آئی اے کوتوالی پولیس نے گرفتار کرکے بچہ بازیاب کرالیا، ڈی ایس پی محمد عثمان حیدر کے مطابق ملزمہ نے اپنا بچہ نہ ہونے کی وجہ سے نومولود کو اغوا کیا اور اپنے شوہر سے جھوٹ بول کر گھر رکھ لیا، پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارملزمہ نے اعتراف جرم کرنے کی بجائے لواحقین کی جانب سے بچہ اپنی مرضی سے اس کے حوالے کرنے کا موقف اپنایا، ملزمہ کا کہنا تھا کہ اس نے شوہر کو اپنےفعل سے بے خبر رکھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ تک پہنچنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی گئی، پولیس نے بازیاب ہونے والے بچے کو ورثا کے حوالے کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer