نون لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا،اہم ترین رکن صوبائی اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

نون لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا،اہم ترین رکن صوبائی اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)  مسلم لیگ نون کے برے دن شروع ہوگئے عام انتخابات قریب آتے  پنچھیوں نے اُڑا ن بھرنا شروع کردی،کسی نے پارٹی بدل لی تو کوئی سیاست کا مشغلہ ہی ترک کر گیا۔جس کا فائدہ انتخابات میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو ہوگا۔ 

سٹی 42 ذرائع کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ نے نون لیگ کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا، حکومتی ایم پی اے کا کہنا ہے کہ پارٹی نے ان کی خدمات کا صلہ نہیں دیا اور اسی لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ اب سیاست چھوڑ کر کوئی کاروبار کریں گی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔سیاسی مخالفین کو عوام عام انتخابات میں رد کر دیں گے: شہباز شریف

ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی لیکن بہت سے گلے شکوے پارٹی سے ہیں۔ جنہوں نے میری خدمات کی اعتراف کے بجائے مجھے نظر انداز کیا۔