سٹی 42 : عید الفطر کی خوشیاں اپنوں کیساتھ منانےکیلئے پردیسوں کی آبائی شہروں کوروانگی جاری ہے ۔
جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ میں مختلف اضلاع کو جانے والے مسافر وں کا رش لگا ہوا ہے۔ کراچی سے کشمیر تک جانے والے مسافر جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ میں موجود ہیں۔
زائد کرایہ وصولی،اوور لوڈنگ کی شکایات کیلئےضلعی انتظامیہ کاسیل بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کی سفری شکایات کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1071 بھی جاری کر دیا گیا۔