ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدکی تیاریاں آخری مراحل میں، اچھرہ بازار میں خریداروں کا رش

عیدکی تیاریاں آخری مراحل میں، اچھرہ بازار میں خریداروں کا رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملک بھر میں عید کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا ۔ 

عیدکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوتے ہی اچھرہ بازار میں خریداروں کا رش بڑھ  گیا۔ کپڑے، جوتوں، جیولری سمیت دیگر اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

شہریوں کی بڑی تعدادفیملیزکےہمراہ شاپنگ میں مصروف ہے ۔ 

یاد رہے کہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی۔ 

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عید کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

مرکزی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یکم شوال 1447 ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کل 30واں روزہ ہوگا۔