سٹی 42 : ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ، پشاور ، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں بروز ہفتہ عید الفطر ہوگی ۔
ڈی جی اوقاف شاہد حسن کلیانی لاہور میں چاند کی شہادتوں کے حوالے سے بریفننگ دی، کہا کہ آج شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، آج مطلع ابر آلود ہے پورے پنجاب سے چاند دیکھے جانے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام اجلاس کی صدارت ڈی جی اوقاف شاہد حسن کلیانی نے کی۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے ساتھ مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء نے شرکت کی۔
اجلاس میں مولانا مختار احمد، علامہ حسین اکبر، مولانا مفتی محمد عمران، ڈاکٹر شفیق پسروری، سمیت ممبران نے شرکت کی ہے۔