ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کا عید الفطر کےبعداہم اجلاس بلانے کا فیصلہ

کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کا عید الفطر کےبعداہم اجلاس بلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن نے عید الفطر کےبعداہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن نےعیدالفطر کےبعدایک اہم اجلاس بلانے کافیصلہ کیاہے، جس کا مقصد عدالتی رپورٹرز کو درپیش مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال اور ان کے ممکنہ حل تلاش کرنا ہے۔ ایسوسی ایشن کےسینئر عہدیدار جمالی الدین جمالی نےعدالتی رپورٹرز سےرابطے شروع کر دیےہیں تاکہ اجلاس کےایجنڈے کوحتمی شکل دی جا سکے۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں عدالتی رپورٹنگ کےچیلنجز، رپورٹرزکی پیشہ ورانہ مشکلات اور عدالتی نظام میں رپورٹنگ کےمعیارکوبہتر بنانےکےطریقوں پر غور کیا جائیگا۔ اس کےعلاوہ، عدالتی رپورٹرز کی تربیت، تکنیکی معاونت، اور کام کےحالات میں بہتری کیلئےعملی تجاویز بھی زیر بحث آئیں گی۔

Ansa Awais

Content Writer