ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی چھٹیوں میں ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند رہیں گے

عید کی چھٹیوں میں ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور (OPD) بند رہیں گے۔

 ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز 24 گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری علاج ممکن ہو سکے۔

اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے دوران ایمرجنسی خدمات میں ڈاکٹرز، طبی عملہ اور ادویات کی مکمل دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔