ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نئے نوٹ کی عدم دستیابی ، شہری بلیک میں 12 گنا قیمت ادا کرنے پر مجبور

 نئے نوٹ کی عدم دستیابی ، شہری بلیک میں 12 گنا قیمت ادا کرنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:سٹیٹ بینک آف پاکستان کی عمارت کے سامنے شہر میں نئے نوٹوں کی بلیک مارکیٹ میں فروخت زور پکڑ گئی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق دس روپے کے نئے نوٹ کی کاپی 1,600 روپے میں جبکہ بیس روپے والے نوٹ 2,700 روپے میں دستیاب ہے۔

اسی طرح  پچاس روپے کے نوٹ 1,600 روپے سے زائد جبکہ سو روپے کے نوٹ 12,000 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید برآں،پانچ سو اور ہزار روپے والے نوٹ 2,500 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہے ہیں۔

 شہریوں نے بتایا کہ بینکوں سے نئے نوٹ دستیاب نہیں، اس لیے وہ بلیک مارکیٹ پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور بینکنگ حکام سے فوری نوٹ کی فراہمی کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں تاکہ بلیک مارکیٹ کے اس ناجائز کاروبار پر قابو پایا جا سکے۔