ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 ہزار 271 اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جاری

 8 ہزار 271 اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایکسٹریم ہارٹ شپ کے تحت 8 ہزار 271 اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ان  آرڈرز  کے تحت 1,523 شادی شدہ خواتین کے خاوند کے اضلاع میں تبادلے، 4,139 ویڈلاک اساتذہ، 868 طلاق یافتہ یا بیوہ اساتذہ جبکہ 256 سنگل پیرنٹ اساتذہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کی بنیاد پر 847 جبکہ دیگر مختلف کیٹیگری کے اساتذہ کے 629 تبادلوں کے آرڈرز دیے گئے ہیں۔

 تبادلوں کے لیے تقریباً 19 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں، لیکن ہارٹ شپ کی حتمی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے یہ آرڈرز پچھلے تین ماہ سے التواء کا شکار تھے۔

یہ اقدامات اساتذہ کی ذاتی اور خاندانی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی نظام میں استحکام اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔