ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر کی آمد،لاہور پولیس کا جامع سکیورٹی پلان ترتیب

عیدالفطر کی آمد،لاہور پولیس کا جامع سکیورٹی پلان ترتیب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر لاہور پولیس نے شہر بھر میں سکیورٹی کے لیے جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔

 سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق عید کے اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں کی سکیورٹی کیلئے 9 ہزار سے زائد افسران اور جوان تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے گی جبکہ مارکیٹوں میں ویمن پولیس اسکواڈ کی خصوصی ٹیمیں بھی تعینات ہوں گی۔ سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید سے متعلق سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

سی سی پی او کے مطابق ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی جبکہ شہر بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی جاری ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ چاند رات کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔