عابد چودھری: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں باپ نے بیٹے کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔
واقعہ گھریلو نا چاقی کے باعث پیش آیا،بیٹے کے قتل کے بعدسرفراز نے فائرنگ کر کے بیوی شہناز، بیٹی فاطمہ کو زخمی کیا۔
وقوعہ کے بعد ایس پی کینٹ، اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔
زخمی شہناز اور فاطمہ طبی امداد کے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکرمردہ خانےمنتقل کردیں،،ایس پی کینٹ کے مطابق وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔