علی ساہی:عید الفطر کے موقع پر پنجاب پولیس نے اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق شہداء کے گھروں تک عید گفٹس پہنچائے گئے اور مختلف اضلاع میں سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر افسران نے خود اہلخانہ سے ملاقات کی۔
افسران نے شہداء کے لواحقین کو پھول اور مٹھائی پیش کی اور عبدالکریم کی جانب سے عید کی مبارکباد بھی پہنچائی۔ اس موقع پر پولیس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہر خوشی اور غم میں کھڑی ہے، اور وطن کی حفاظت کے دوران جان قربان کرنے والے بہادر اہلکار قوم کا فخر ہیں۔