ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ کا نیا مرحلہ شروع،ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کیلئے مجبور کیا گیا:پاسداران انقلاب

جنگ کا نیا مرحلہ شروع،ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کیلئے مجبور کیا گیا:پاسداران انقلاب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا ہے، ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔

 اپنے بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ پڑوسی ممالک کی توانائی تنصیبات کونشانہ نہیں بنانا چاہتے تھے۔

 پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی کمپنیوں سے جڑی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر پر حملے کئے گئے۔

 ایران کی جانب سے ریاض پر بیلسٹک میزاٸل حملے کیے گئے، 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

 سعودی حکام کے مطابق میزائلوں کا ملبہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرا، جبکہ ان واقعات میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 قطر کی راس الفان صنعتی شہر پر حملہ سے دنیا کی سب سے بڑےایل این جی ایکسپورٹ تنصیب میں آگ لگ گئی۔

 ابو ظہبی کی حبشان گیس تنصیبات اور باب فیلڈ پر میزائل داغے گئے۔