ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرضی معلومات سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے والا شر پسند جیل پہنچ گیا

PEKA Act, Social Media, Fake News, City42
کیپشن: فرضی معلومات سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کر کے اداروں کو بدنام کرنے والا شر پسند پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار ہو کر جیل پہنچ گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے اداروں کے خلاف بے بنیاد افواہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے میں ملوث شر پسند کو گرفتار کرلیا گیا۔

پراولپنڈی میں  پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے اداروں کے متعلق بے بنیاد باتوں کو "معلومات" کی حیثیت سے سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کر کے افواہیں پھیلانے میں ملوث شخص  ریحان کو گرفتار کر لیا۔  پولیس نے بتایاکہ اداروں کے خلاف بے بنیاد معلومات سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق غیرمناسب پوسٹ کرنے پرملزم  ریحان کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  قانون شکنی اورمنفی پروپیگنڈے کی اجازت نہیں ہے۔ شہری سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں، مس انفارمیشن یا منفی پروپیگنڈے پر مبنی پوسٹ کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔