اسرار خان : شاہدرہ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 7 سالہ بچی معمولی زخمی ہوئی
واقعہ گزشتہ روزشیخوپورہ روڈپرپیش آیا،بچی موٹرسائیکل پروالدکیساتھ جارہی تھی، پولیس کے مطابق متاثرہ بچی امل امجدکوفوری طبی امدادفراہم کی گئی،حالت تسلی بخش ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ممنوع ہے اور اسی وجہ سے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہیں تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنا یا جا سکے ۔ پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App