قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نےعیدکی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 31مارچ تا2اپریل تک عیدکی 3چھٹیاں ہوں گی،
ہفتہ،اتوارشامل کرکےعیدپر5چھٹیاں ہوں گی
پنجاب حکومت نے 29 روزوں کے حساب سے چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔ اور 29 روزوں کے مطابق عید 31 مارچ کو بنتی ہے اور اگر چاند نظر نہ آیا تو کیا عید کی چھٹیا ں صرف دو ہوں گی ۔ عموما عید کے چاند کو دیکھنے کی گنجائش رکھتے ہوئے عید کی چھٹیوں کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا جاتا تھا۔ہفتہ اتوار کی چھٹیاں بھی ان اداروں میں ہیں جہاں پر ہفتے کی چھٹی ہوتی ہے ۔ پنجاب کی حدود میں بیشتر ادارے ایک روزہ چھٹی کرتے ہیں اس لیے ان کو بمشکل چار چھٹیاں ملیں گی ۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔ اور وفاقی حکومت نے بھی 29 روزوں کے مطابق 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاق کے اداروں میں ہفتے اتوار کی دو روزہ چھٹیاں ہوتی ہیں اس لیے ان اداروں کے ملازمین کو 5 چھٹیاں میسر ہوں گی