جنید ریاض : میٹرک سالانہ امتحان اردو کے پیپر میں لاہور کے امتحانی سنٹر سے نقل پکڑی گئی
کنٹرولر لاہور بورڈ زاہد میاں نے بتایا کہ نقل کروانےمیں ملوث سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ کو معطل کرکے حوالہ پولیس کردیا گیا،امتحانی سنٹر میں امیدواروں کو دوسرے کمروں میں بیٹھا کر پیپر حل کروایا جارہا تھا،پیسوں کے عوض امیدواروں کی جوابی کاپیاں تبدیل کرکے پیپر حل کروایا جاتا تھا،نقل کروانے پر نگران عملے اور امیدواروں کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے گئے
زاہد میاں کے مطابق سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کروادیا گیا،سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ سے 4 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے،
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App