ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟

کیا اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی ویب ڈیسک:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آخری عشرہ شروع ہونے میں چند روز باقی ہیں، عاشقان رسول آقائے دوجہاں کی سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کے لئے اعتکاف پر بیٹھنے کی تیاری کررہے ہیں، ایک اہم سوال سامنےآیا جس میں پوچھا گیا کہ کیا اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟

یاد رہے کہ معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو کچی پیاز، لہسن یا کوئی بدبو دار چیز کھاکر مسجد میں آنے سے منع فرمایا ہے:

ترجمہ: 

’’ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اس ترکاری یعنی لہسن کو کھائے، وہ اس وقت تک ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، جب تک اُس کے منہ سے بدبو نہ چلی جائے (صحیح مسلم :1136)‘‘۔