کومل اسلم:شہر کے افق پر بادل چھا گئے،تازہ ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا،لاہور میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔
،پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے،آئندہ چند روز میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی میں بتدریج اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 222 ریکارڈ کی گئی،باغوں کا شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
ویلنشیا ٹاؤن 272،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 270 جبکہ اڈا پلاٹ میں 257 ریکارڈ کی گئی۔