ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کے دوران آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے انعام لالچ دیتے ہوئے شکایت کنندہ سے رقم بٹوری۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے تھے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے انعام کے حصول کے لئے ٹیکسز اور کسٹم کلیرنس کے نام پر 5 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم محمد کاشف کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون ضبط کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔