بالاج ٹیپو کا قاتل اسےقتل کرنے کیلئے اس کے ڈیرے پر بھی گیا،گرفتار ملزم کا انکشاف

بالاج ٹیپو کا قاتل اسےقتل کرنے کیلئے اس کے ڈیرے پر بھی گیا،گرفتار ملزم کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: بالاج  ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات میں گرفتار طیفی بٹ کے خانسامے علی پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ بالاج کو قتل کرنے کیلئے شوٹر مظفر مالشیابن کر پہلے اس کے ڈیرے پر بھی گیا  تھا۔

 آرگنائزڈکرائم یونٹ  پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم طیفی بٹ کے گھر کام کرنے والے تمام ملازم جدید اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کر چکے ہیں ،بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ کے زیر حراست خانسامے علی پٹھان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفرمالشیا تھا پھر گن چلانے کی ٹریننگ بھی حاصل کی،مظفر گن اٹھائے طفی بٹ کے گھر کے باہر کھڑے کی تصاویر پولیس نے زیر حراست خانسامے کے موبائل سے حاصل کی ، شوٹر مظفر ایک  سال صرف مالشیا رہا، پھر گن چلانے کی ٹریننگ لے کر طیفی بٹ کا گن مین بن گیا،مظفر 3 ماہ قبل قتل کے ارادے سے مالشیا بن کر  امیر بلاج کے ڈیرے پر گیا ۔